مکہ دفاعی معاہدے کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیے گئے

01:56 PM, 9 Aug, 2026

لاہور،اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ اسلام آباد کی شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور مختلف اہم شاہراہوں پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچم آویزاں کیے گئے۔
کراچی میں سرکاری اور تاریخی عمارتوں کو تینوں برادر اسلامی ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا، جبکہ شہریوں نے بھی معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔

لاہورمیں لبرٹی چوک پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے۔ پی ایچ اے لاہور نے بھی منفرد انداز میں مکہ معاہدے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مین بلیوارڈ گلبرگ کو رنگ برنگی روشنیوں سے روشن کیا گیا، جبکہ ایس ایم ڈیز پر مکہ معاہدے سے متعلق مواد شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سبز اور سرخ روشنیوں سے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی دوستی کے رنگ نمایاں ہوگئے۔

مزیدخبریں