وہاڑی، ملتان روڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

12:37 PM, 9 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وہاڑی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ارکان اسمبلی نے وہاڑی، ملتان روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو علاقے کی ترقی کے لیے اہم اور گیم چینجر منصوبہ قرار دیا۔

ارکان نے وہاڑی میں الیکٹرو بس سروس شروع کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر وہاڑی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔

مزیدخبریں