مذاکرات ہی امریکا کو مفاہمت کی طرف لائے، معاہدے کا وقت بہترین ہے: پزشکیان

11:58 AM, 9 Aug, 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری کے باعث امریکا مفاہمت کی جانب آیا، جبکہ موجودہ صورتحال ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہترین موقع ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کو ایران اور عمان کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے تھا، تاہم امریکا نے ان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی، جس پر ایران کو ردعمل دینا پڑا۔

مسعود پزشکیان کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے اختلافات دور کرکے معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں