جے ڈی وینس کا امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

11:38 AM, 9 Aug, 2026

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، تاہم تنازع ابھی اختتام تک نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتی، معاشی اور فوجی ذرائع کے ذریعے ایران پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ تنازع ختم کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران کے لیے امریکی شرائط پوری کرنا ممکن ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی زیادہ سے زیادہ ترسیل بھی مذاکرات کا اہم موضوع ہے۔

مزیدخبریں