محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، تمام امیگریشن کاؤنٹرز کھولنے کی ہدایت

10:34 AM, 9 Aug, 2026

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر عملے سے پراسیس کے بارے میں معلومات لیں اور مسافروں سے بھی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ مسافروں نے امیگریشن میں تقریباً 30 منٹ لگنے کی شکایت کی۔

محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایئرپورٹ پر تمام امیگریشن کاؤنٹرز کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے امیگریشن کا عمل تیز ہوگا اور مسافروں کو سہولت ملے گی۔

وزیر داخلہ نے نامکمل سفری دستاویزات پر سفر کی اجازت نہ دینے اور جعلی دستاویزات کے ذریعے سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں