سکھر: نارا کینال آرڈی 115 کے علاقے میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، مگرمچھ نے خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ لیا۔ اس موقع پر خاتون کے شوہر نے فوری طور پر نارا کینال میں چھلانگ لگا کر اپنی بیوی کو مگرمچھ کے شکنجوں سے نجات دلائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ کو زخم پہنچائے، جس کے باعث اسے فوری طور پر طبی سہولیات کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سکھر پولیس واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے اور عوام کو اس علاقے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔