نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانا مزید مہنگا، ایف بی آر نے ٹیکس میں اضافہ کر دیا

12:54 PM, 9 Aug, 2025


اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے تحت نان فائلرز کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق، جو افراد ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (ATL) میں شامل نہیں ہیں، اُن سے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر اب 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہی ٹیکس 0.6 فیصد تھا، جو اب بڑھا دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد نان فائلرز کو فائلر بننے کی ترغیب دینا اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وہ افراد براہِ راست متاثر ہوں گے جو بینکنگ نظام سے بڑے پیمانے پر نقد رقم نکالتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں