ّ’سی پاکستان‘‘ انٹرپرینیوریل ایکسپو کا لاہور میں انعقاد، نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابل دید

 100سے زائد سٹارٹ اپس اپنی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ شریک ،چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کی خصوصی شرکت

12:50 PM, 9 Aug, 2025

لاہور : ایکسپو سینٹر لاہور میں ملک کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ’’سی پاکستان‘‘ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز (APP SUP) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنا اور انڈسٹری و تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔

تقریب میں چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پاکستان نہ صرف ایک نمائش ہے بلکہ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ بھی ہے۔

ایکسپو میں 100 سے زائد اسٹارٹ اپس اپنی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ شریک ہیں، جنہیں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین، سرمایہ کار اور کاروباری ادارے دیکھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 خصوصی پینل ڈسکشنز بھی منعقد کی جا رہی ہیں جن میں کامیاب کاروباری شخصیات، پالیسی ساز اور ماہرین نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق سی پاکستان کا مقصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں جدت اور انٹرپرینیورشپ کی فضا کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں