سی پاکستان 2025: نوجوانوں کے لیے ملک کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو

12:30 PM, 9 Aug, 2025

لاہور : سی پاکستان 2025 پروگرام، جو پاکستان کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ہے، ملک بھر کے نوجوانوں میں کاروباری جذبے کو فروغ دینے والا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ ایم ڈی سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق نے کہا ہے کہ اس سال بھی پورے پاکستان سے ہزاروں طلبہ اور نوجوان اس ایکسپو میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق نے چیرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2000 میں شروع ہونے والا یہ پروگرام آج ملک کی انٹرپرینیوریل سرگرمیوں کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو ایک خوبصورت گلدستہ کی مانند ہے جہاں مختلف علاقوں کے نوجوان مل کر اپنے آئیڈیاز اور تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پاکستان نے نوجوانوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں بلکہ ملک کی معیشت میں بھی قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں