محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ: ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

11:59 AM, 9 Aug, 2025

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔

مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔ کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں