واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک نے مکمل جنگ بندی، تجارتی روابط کے فروغ اور ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ صدر ٹرمپ نے بطور گواہ دستخط کیے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ جنگ کے بجائے معیشت اور ترقی پر توجہ دیں گے۔ نگورنو کاراباخ کے تنازع پر دہائیوں سے جاری کشیدگی کے بعد یہ معاہدہ خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔