اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں مس انفارمیشن کے مسئلے پر مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو فیک نیوز پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا۔
وزارت دفاع کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے سے روزانہ 100 سے 150 پروازیں متاثر ہوئیں اور 24 اپریل تا 30 جون 2025 میں 4.1 ارب روپے کا نقصان ہوا، تاہم قومی خود مختاری کو معاشی مفاد پر ترجیح دی گئی۔ ایوان کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے چار ہوٹلوں کو شراب فروخت کے لائسنس حاصل ہیں، اینٹی نارکوٹکس فورس نے 263 یونیورسٹیوں میں کارروائی کر کے 1427 کلو منشیات ضبط کیں اور 426 افراد کو گرفتار کیا، جبکہ نادرا میں شناختی کارڈ اجرا میں تاخیر اور بدعنوانی کے 19 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔