امریکا کا ایران پر پابندیاں کم کرنے کا عندیہ، ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی واضح

10:25 AM, 9 Apr, 2026


واشنگٹن :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تہران کے ساتھ جاری پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے حوالے سے اب ’برابری کی بنیاد‘ پر لین دین کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران ہمیں جتنا دے گا، بدلے میں ہم بھی اتنی ہی رعایتیں اور پابندیوں میں نرمی دیں گے۔
نائب صدر نے میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز اور ایرانی حلقے جس 10 نکاتی فارمولے کا ذکر کر رہے ہیں وہ غلط ہے؛ اصل میں امریکا کا 15 نکاتی پلان میز پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی پہلی تجویز ردی کی ٹوکری کی نذر کی جا چکی ہے اور اب نئے نکات پر پاکستان اور ایران کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ 15 نکات میں سے صرف 3 پر اختلاف ہے، جبکہ باقی نکات پر فریقین متفق ہیں۔ اس عمل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کو بھی کلیدی اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ علاقائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
لبنان کی صورتحال پر سخت موقف اپناتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ لبنان اس سیز فائر کا حصہ نہیں تھا۔ اگر ایران نے لبنان کے معاملے کو اس ڈیل میں رکاوٹ بنایا تو یہ تہران کا اپنا انتخاب اور اس کی اپنی غلطی ہوگی۔

مزیدخبریں