پاکستانی سفارت کاری کی بڑی جیت: ایران امریکہ جنگ بندی اور مذاکرات میں اسلام آباد کا کلیدی کردار۔

09:30 AM, 9 Apr, 2026

نیویارک/اسلام آباد: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے اور حالیہ جنگ بندی کے پیچھے پاکستان کی ہفتوں پر محیط خاموش سفارت کاری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خطے میں امن کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان پر تمام عالمی فریقین کا اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے اس پورے عمل کی نگرانی کی اور فریقین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ اس مشن میں سعودی عرب، ترکیہ، قطر اور چین سمیت دیگر دوست ممالک کی مشاورت اور تعاون بھی شاملِ حال رہا۔ چین نے شروع ہی سے فریقین کو اشتعال انگیزی کے بجائے تحمل اور سفارت کاری کی ترغیب دی۔

مزیدخبریں