پاکستان سپر لیگ میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا آغاز، کرکٹ کی براڈکاسٹنگ میں نیا انقلاب

07:57 PM, 9 Apr, 2025

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی مرتبہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے کرکٹ کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ لیا جائے گا۔

یہ ٹیکنالوجی کھلاڑیوں کی حرکت، فیلڈرز کے کوآرڈینیٹس، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ڈلیوری کے ساتھ فریم بہ فریم ٹریک کرے گی۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ جدت کا علمبردار رہا ہے اور پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کر کے ہم شائقین کے تجربے کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہمیشہ عالمی معیار کی کرکٹ کوریج فراہم کرنا ہے، اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ کا ایک نیا معیار قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں