ڈولفن اسکواڈ کا 15 کی کال پر فوری ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

07:25 PM, 9 Apr, 2025

لاہور :ڈولفن اسکواڈ نے 15 کی کال پر ایک فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق، شیراکوٹ میں 17 سالہ نوجوان ولید کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان کو پکڑا گیا۔

ملزمان نے ولید کو نشہ آور مواد کھلا کر اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا اور دوران زیادتی کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈولفن ٹیم نے فوری طور پر 15 کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کو تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ردعمل ڈولفن اسکواڈ کی پروسیجر کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں