حکومت کا برآمدات بڑھانے پر فوکس، کاروباری برادری کی مشاورت سے اصلاحات جاری رکھنے کا عزم

09:30 PM, 8 Sep, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، برآمدات بڑھائے بغیر بامعنی معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں۔

 کاروباری اور صنعتی برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکس میں ریلیف فراہم کیا ہے تاکہ برآمدات کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران کاروباری برادری سے مشاورت کے بعد متعدد ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جن کا مقصد ملکی معیشت کو مستحکم اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

 شہباز شریف نے بتایا کہ صرف ایک سال کے دوران کوئی نیا ٹیکس عائد کیے بغیر 800 ارب روپے وصول کیے گئے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری اور صنعتی برادری کو اعتماد میں لے کر معاشی پالیسیوں کو آگے بڑھائے گی اور برآمدات میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں