پاکستان کی ویزا پالیسی سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی، 69 ممالک بزنس ویزا فہرست میں شامل

08:58 PM, 8 Sep, 2026

اسلام آباد:وزارتِ داخلہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ میں بزنس، ٹورسٹ اور گرانٹ ویزا کیٹیگریز سمیت مختلف ممالک کے ساتھ ویزا معاہدوں کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

 وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق69 ممالک پاکستان کی بزنس ویزا فہرست میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا، بیلجیئم، برازیل، چین، فرانس، جرمنی اور جاپان بھی بزنس ویزا کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

 کویت، کرغزستان، قازقستان، ملائیشیا، مالٹا، قطر، سویڈن، برطانیہ، امریکا اور ازبکستان بھی بزنس ویزا فہرست میں شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 24 ممالک ٹورسٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ہیں، جن میں کینیڈا، فرانس، ملائیشیا، جرسی، اٹلی، چین اور ڈنمارک شامل ہیں۔ ٹورسٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کی ذمہ داری مقرر کردہ ٹورسٹ آپریٹر پر عائد ہوگی۔

 وزارتِ داخلہ کی رپورٹ میں15 ممالک گرانٹ ویزا کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش، بھارت، اسرائیل، نائجیریا، صومالیہ، سوڈان اور یمن بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 36 ممالک کے ساتھ ویزا ختم کرنے کے معاہدےکیے ہیں۔ ان میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حامل 9 ممالک، آفیشل پاسپورٹ کے حامل 19 ممالک جبکہ 8 دیگر ممالک شامل ہیں۔ رپورٹ میں دوہری شہریت دینے والے 16 ممالک کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں