محفوظ، سمارٹ اور گرین کیپیٹل، اسلام آباد میں کیپٹل پٹرول فورس فعال

05:37 PM, 8 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ، سمارٹ اور گرین کیپیٹل بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی تقریب میں وزیراعظم نے گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے حوالے کیں۔

وزیراعظم کو کیپٹل پٹرول فورس کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی فورس میں 200 اہلکار شامل ہوں گے۔ پٹرول یونٹس میں مرد و خواتین اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ موٹر سائیکل سوار اہلکار فوری رسپانس کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

حکام کے مطابق تمام اہلکار باڈی کیمروں سے لیس ہوں گے، جس سے پولیسنگ میں شفافیت اور جوابدہی بہتر ہوگی۔

الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی مد میں ماہانہ تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ وزیراعظم نے جدید پولیسنگ اور گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کو سراہتے ہوئے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں