اسلام آباد پولیس کا جدید کمانڈ سینٹر فعال، سکیورٹی آپریشنز کی براہِ راست نگرانی ممکن

12:26 PM, 8 Sep, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

 افتتاح کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جدید مانیٹرنگ و کمانڈ سسٹم کا جائزہ لیا۔ انہیں سینٹر میں موجود جدید سہولیات اور سکیورٹی مانیٹرنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

 حکام کے مطابق جدید کمانڈ سینٹر سے آئی جی اسلام آباد اپنے دفتر سے سیف سٹی، پولیس آپریشنز اور شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کو براہِ راست مانیٹر کرنے کے ساتھ کمانڈ بھی کرسکیں گے۔

 جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام سے پولیس کے مختلف شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور فوری ردِعمل کی صلاحیت میں بہتری آئے گی، جبکہ اسلام آباد کی سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید جدید بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

مزیدخبریں