اسلام آباد: ملک بھر میں آج 8 ستمبر کو یومِ بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1965ء کی جنگ میں پاک بحریہ کے جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، لازوال جذبۂ حب الوطنی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
1965ء کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے سرفروشوں نے غیر معمولی جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی بہادری کی تاریخ رقم کی۔
یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ملک کے دفاع کے لیے ان کی لازوال قربانیوں اور خدمات کو بھی یاد کیا جا رہا ہے۔