ایران کے خلاف کامیابی کے بعد تیل سستا ہوگا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

09:55 AM, 8 Sep, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور تیز رفتار کمی متوقع ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ جنگ میں فتح کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی گیلن تک گر سکتی ہے، جبکہ کچھ عرصے بعد یہ 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوجائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی تیزی سے ہوگی۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔

مزیدخبریں