لاہور میں مون سون کی طوفانی بارشیں، شہر کے مختلف علاقے زیرِ آب

06:18 PM, 8 Sep, 2025

Read more!

لاہور: مون سون کا دسواں سپیل لاہور میں بھرپور طریقے سے داخل ہو چکا ہے، جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز اور طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اچھرہ، ساندہ، گلبرگ، جیل روڈ اور مسلم ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے، جبکہ گلبرگ کی مین مارکیٹ، لبرٹی، ٹولنٹن مارکیٹ، مزنگ چونگی اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں