گلگت بلتستان پولیس اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی

05:39 PM, 8 Sep, 2025

گلگت: آئی جی گلگت بلتستان پولیس نے فورس کے اہلکاروں پر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈسپلن، یکسانیت اور فورس کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی اہلکار کی خلاف ورزی کو سنگین سمجھا جائے گا اور اس پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

تمام ضلعی افسران اور یونٹ ہیڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے سے ماتحت عملے کو آگاہ کریں اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد اور پنجاب پولیس سمیت دیگر فورسز بھی سوشل میڈیا سے متعلق ایسی پابندیاں لگا چکی ہیں، جن میں یونیفارم میں ویڈیوز بنانے، سیاسی یا مذہبی خیالات کے اظہار، اور غیر مجاز معلومات شیئر کرنے پر مکمل پابندی شامل ہے۔

مزیدخبریں