کراچی میں ایک بار پھر بارش، موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی

05:22 PM, 8 Sep, 2025

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملیر، کورنگی، گلشن اقبال، شارع فیصل، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی مون سون اسپیل شدت کے ساتھ جاری ہے۔

مزیدخبریں