ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں شفافیت، ٹیسٹنگ سنٹرز کیمروں کی ویڈیوز کا لائف ٹائم بیک اپ شروع

03:39 PM, 8 Sep, 2025

اسلام آباد: ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اب ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹرز کے کیمرے کبھی بند نہیں ہوں گے اور ویڈیو شواہد کے بغیر کسی کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت، سنٹرز کی ویڈیوز کا بیک اپ صرف 15 دن تک نہیں بلکہ زندگی بھر کے لیے محفوظ کیا جائے گا اور یہ ڈیٹا سیف سٹیز کے ڈیٹا سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے۔

یہ اقدام سفارش اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیوروں کو لائسنس ملنے کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسی ماہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کا بھی آغاز کیا جائے گا، جو ٹیسٹنگ کے عمل کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنائے گا۔

مزیدخبریں