’آپریشن دوارکا‘ پاک بحریہ کی شان و شوکت ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی

11:59 AM, 8 Sep, 2025

اسلام آباد : آج کا دن پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ جنگِ ستمبر کے دوران ’آپریشن دوارکا‘ ایک ایسا روشن باب ہے جس نے پاکستان کی بحری تاریخ کو امر کر دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے دشمن کے سمندری عزائم کو خاک میں ملا کر دکھایا کہ وہ کس حد تک جراتمند اور پیشہ ور ہے۔ چند لمحوں میں دشمن کی ساحلی تنصیبات کو تباہ کرنا اور کراچی پر حملے کی سازش ناکام بنانا پاک بحریہ کی مہارت اور جذبے کی دلیل ہے۔

آج پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط میزائل سسٹمز کے ساتھ نہ صرف ملک کی سمندری سرحدوں کا محافظ ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ عالمی بحری مشقوں میں شمولیت اور میری ٹائم سکیورٹی میں پیش پیش رہنا پاک بحریہ کی کامیابی کی علامات ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سب کو اپنے سمندری محافظوں پر فخر ہے جو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، اور وہی جذبہ آج بھی پاک بحریہ کو آگے بڑھا رہا ہے۔

مزیدخبریں