پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نیا سنگِ میل عبور کر لیا، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 55 ہزار سے بھی آگے

09:55 AM, 8 Sep, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ملکی معاشی تاریخ میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کر لیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی حد بھی پار کر گیا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس تیزی کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 258 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری دن بھی مارکیٹ میں خاصی تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 1611 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں