وزیر اعظم شہباز شریف کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلائیں گے، ملکی صورتِ حال پر غور

09:25 PM, 8 Oct, 2025

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومت کی کارکردگی اور موجودہ چیلنجز پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کابینہ کو اپنے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں قومی ترقیاتی منصوبوں اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

یہ اجلاس حکومت کے لیے اہم سیاسی اور اقتصادی مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنے کا موقع ہوگا۔

مزیدخبریں