پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پالیسی مذاکرات کا آخری مرحلہ، میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز پر آج دستخط متوقع

03:41 PM, 8 Oct, 2025

اسلام آباد : پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات آج میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز پر دستخط کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے مہنگائی کی بلند سطح، غیرملکی کرنسی کے ادائیگیوں میں مشکلات اور معاشی ترقی کے لیے درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی صورتحال میں غیر یقینی کے باعث پاکستانی معیشت بھی غیر مستحکم صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی مالی پالیسیوں کو بہتر بنانے اور مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں