2030 کا پاکستان ، چیلنجز ، امکانات اورنئی  راہیں سیمینار : چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری  عبدالرحمان  کا یونیورسٹی  آف  سرگودھا میں خطاب

11:38 AM, 8 Oct, 2025

سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایپ سپ کے زیر اہتمام "2030 کا پاکستان: چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں" کے عنوان سے منعقدہ آگاہی سیشن میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 80 سال ہو چکے ہیں اور ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ اس دوران ہمارے نظام نے ملک کو کیا دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان  نے کہا کہ ہمیں اپنے اصل ہیروز کو پہچاننا ہوگا، جیسے میاں عامر محمود جنہوں نے ملک کو 400 کالجز اور 3 یونیورسٹیاں دی ہیں۔

انہوں نے ملک کے تعلیمی، صحت، انصاف اور پولیس کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب نظام ابھی تک ناکام ہیں اور انہیں بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے طریقے پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی کامیابی کی کنجی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں 60 فیصد سے زائد نوجوان ہیں، اور اگر یہ نوجوان متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی طاقت انہیں ترقی سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن سرگودھا بھی اپنا صوبہ بنائے گا۔

مزیدخبریں