کولمبو : آج آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ کھیلنے جا رہی ہے، اور ان کے خلاف میدان میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہوگی۔ پاکستان ابھی تک ٹورنامنٹ میں جیت کا انتظار کر رہی ہے اور آج کا میچ ان کے لیے بہت اہم ہے۔
کولمبو کی گراؤنڈ کی حالات پاکستان ٹیم کے حق میں جا سکتے ہیں کیونکہ وہ وہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔ گزشتہ روز پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی کمزوریوں پر خاص توجہ دی تاکہ میچ میں اچھا کھیل سکیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی اپنی مضبوط فارم کے ساتھ قیمتی پوائنٹس لینے کے لیے پرعزم ہے۔