روس جلد چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کو ویزا فری کرے گا

01:40 PM, 8 Oct, 2025

ماسکو ؛ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تینوں ممالک کے شہریوں کے لیے جلد ویزا فری سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین نے پہلے ہی روسی شہریوں کو 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا کے شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت کے آخری مراحل میں ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ یہ قدم ممالک کے درمیان سیاحتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں