کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی آئی ہے، اور اب یہ قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہو کر 4001 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔