لاہور: پنجاب حکومت نے ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
ڈاکٹر رانا عبدالجبار 33 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں اور پاور سیکٹر میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں، جن میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی، سی ای او فیسکو اور آئیسکو شامل ہیں۔ وہ نیشنل گرڈ کمپنی سے بطور جنرل مینجر ایچ وی ڈی سی ریٹائر ہوئے تھے۔
پنجاب حکومت نے چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کے لیے ماہرین کی سفارشات پر غور کیا اور سخت سلیکشن پراسیس کے بعد ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو موزوں ترین امیدوار قرار دیا۔
اس تقرری پر پاور سیکٹر کے دیگر افسران، جن میں ایم ڈی این جی سی انجینئر شاہد نذیر اور ڈی ایم ڈی رشید اے بھٹو شامل ہیں، نے انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو پاکستان کے اہم اور تجربہ کار پاور سیکٹر ماہرین میں شمار کیا جاتا ہے۔