اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی آرٹیکل 243 کی مکمل حمایت کرتی ہے اور آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔ انہوں نے ججز کی ٹرانسفر کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس رکھنے پر زور دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر پارٹی کے اندر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی دہری شہریت سے متعلق ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے شیئر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور پارٹی صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا موقف برقرار رکھے گی۔