ویں آئینی ترمیم پر اختلافات، وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب27

08:35 AM, 8 Nov, 2025

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کے چند نکات پر اختلافات کے باعث وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے جو باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزارتِ قانون نے آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے، جس کے زیادہ تر نکات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔ تاہم ایک دو نکات پر مشاورت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

حکومتی اتحادیوں  ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، استحکامِ پاکستان پارٹی اور دیگر جماعتوں  نے حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق شقوں پر تحفظات کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہیں چھیڑا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سیاسی حلقوں کے مطابق، اگر اتحادی جماعتوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہو گیا تو 27ویں آئینی ترمیم پارلیمان سے باآسانی منظور ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں