امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قطر کے وزیراعظم سے اہم ملاقات

09:55 PM, 8 May, 2026

دوحہ: امریکی نائب صدر ے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور ان کے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکا اور قطر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی کے شعبے، خصوصاً مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی عالمی منڈیوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اور عالمی توانائی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید برآں دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ اور مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں