آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا بڑا فیصلہ: پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری

09:11 PM, 8 May, 2026

اسلام آباد/واشنگٹن:پاکستان کے لیے معاشی محاذ سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا کو بتایا کہ عالمی ادارے نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
 یہ قسط ملکی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قسط کی منظوری دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مثبت پیغام ہے۔
 منظوری کے بعد فنڈز کی منتقلی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا، جس سے روپے کی قدر میں مزید استحکام کی توقع ہے۔یہ منظوری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومتِ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں کڑی معاشی اصلاحات نافذ کی ہیں، جن کا مقصد طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں