کیلیفورنیا: گوگل نے اپنی معروف ای میل سروس جی میل کے اے آئی ٹول “Help Me Write” کو مزید اپ گریڈ کر دیا ہے، جس کے بعد یہ پہلے سے زیادہ ذہین اور ذاتی نوعیت کا ہو گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جیمنائی پر مبنی اس فیچر میں دو اہم نئی پرسنلائزڈ خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
پہلا فیچر “کانٹیکسچولائزیشن” ہے، جو جی میل کو صارف کی گوگل ڈرائیو اور ای میل ہسٹری سے منسلک کر کے متعلقہ معلومات کو ای میل لکھنے کے عمل میں استعمال کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
دوسرا فیچر “ٹون اینڈ اسٹائل” سے متعلق ہے، جس کے تحت اے آئی صارف کی سابقہ ای میلز کے انداز اور لہجے کو سمجھ کر اسی طرز پر نئی ای میلز تیار کرے گا، جس سے پیغام زیادہ قدرتی اور ذاتی محسوس ہوگا۔
کمپنی کے مطابق ان دونوں اپڈیٹس کے بعد تیار ہونے والی ای میلز صارف کے تحریری انداز سے کافی حد تک ہم آہنگ ہوں گی۔