اداکارہ نورا فتحی کا تنازع پر مؤقف، تحریری معافی نامہ جمع

05:30 PM, 8 May, 2026

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے متنازع گانے “سرکے چنر” کے حوالے سے بھارتی نیشنل کمیشن فار ویمن سے باقاعدہ معذرت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کسی فرد یا طبقے کی دل آزاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا، تاہم وہ ایک فنکار کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی 7 مئی کو دہلی میں نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے تحریری معذرت نامہ بھی جمع کرایا۔

یہ معاملہ فلم “کے ڈی دا ڈیول” کے گانے “سرکے چنر” کی ریلیز کے بعد سامنے آیا تھا، جس پر فحاشی سے متعلق اعتراضات اور تنقید کی گئی تھی۔

مزیدخبریں