عالمی مارکیٹ اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا اثر برقرار

05:08 PM, 8 May, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 700 روپے کم ہو گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 315 روپے سستا ہو گیا ہے، اور اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی خرید و فروخت میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں