لندن: برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو تاریخی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں وہ اپنی پوزیشن کھو کر تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق 'ریفارم یوکے' نے سیاسی پنڈتوں کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت کرتے ہوئے 382 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔
برطانوی عوام نے اس بار روایتی جماعتوں کے بجائے نئی سوچ کو ووٹ دیا۔ فاتح جماعت ریفارم یوکے 382 نشستیں جیت کر سرفہرست رہی۔ اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی 251 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ حکمران جماعت: لیبر پارٹی محض 249 نشستیں جیت کر تیسری پوزیشن پر گر گئی۔
انتخابی نتائج کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران اور استعفے کے مطالبات پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے دوٹوک جواب دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ فرار نہیں ہوں گا": وزیراعظم نے کہا کہ نتائج مایوس کن ضرور ہیں لیکن وہ ملک کو منجدھار میں چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تاخیر اور کچھ انتظامی غلطیاں شکست کا باعث بنیں۔اسٹارمر نے واضح کیا کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کریں گے۔
برطانوی عوام نے روایتی سیاست مسترد کر دی؛ ریفارم یوکے کی بڑی جیت، کیئر اسٹارمر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے
02:35 PM, 8 May, 2026