سعودی عرب میں غم کی فضا، شہزادی جواہر بنت بندر وفات پا گئیں

11:49 PM, 8 May, 2025

ریاض: سعودی شاہی خاندان کی معزز رکن شہزادی جواہر بنت بندر بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود دارِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔ ان کے انتقال کی اطلاع سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مرحومہ شہزادی کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی، جس میں گورنر ریاض، نائب گورنر سمیت شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اعلامیے میں مرحومہ شہزادی کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی اپیل کی گئی ہے، اور شاہی خاندان نے ان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں