اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کی فضائی حدود 9 مئی صبح 6 بجے تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق گلگت اور سکردو ایئرپورٹس پر فلائٹس کی آمد و رفت کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اب دونوں ایئرپورٹس پر پرواز کی اجازت صرف ایئر ٹریفک کنٹرول سے پیشگی کوآرڈینیشن اور کلیئرنس کے بعد دی جائے گی۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کلیئرنس کے بغیر گلگت اور سکردو میں کسی پرواز کو لینڈ یا ٹیک آف کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔