تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، سیکیورٹی سخت، آپریشن معمول کے مطابق جاری

04:49 PM, 8 May, 2025

کراچی: ملک کی اہم بندرگاہوں ، پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ  پر سکیورٹی ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ تینوں بندرگاہوں پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، چیک پوسٹس اور داخلی اسکریننگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔

اس کے باوجود، بندرگاہوں پر تجارتی و بحری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور کسی قسم کی تاخیر یا تعطل رپورٹ نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات تجارتی عمل میں رکاوٹ بنے بغیر کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں