مودی کا پاکستان پر الزام لگانے کا منصوبہ بے نقاب: بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری

04:07 PM, 8 May, 2025

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے پاکستان پر الزام عائد کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی، لیکن بھارتی پنجاب کے سکھوں نے مودی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ پاکستانی پنجاب کو مقدس مانتے ہیں۔

اب مودی نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ وہ لاہور اور سیالکوٹ پر حملہ کر کے پاکستان پر الزام عائد کر سکے اور بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کر سکے۔ذرائع کے مطابق، مودی کا یہ منصوبہ بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے، لیکن انہیں اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں