پنجاب میں شہری دفاع اور ریسکیو 1122 کی مشقیں شروع

11:48 AM, 8 May, 2025

لاہور : پنجاب میں موجودہ حالات کے پیش نظر محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122 نے مختلف شہروں میں فرضی مشقیں شروع کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو مؤثر بنایا جا سکے۔

لاہور، راولپنڈی، مری، جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، ساہیوال اور دیگر شہروں میں یہ مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد شہریوں کو ممکنہ خطرات کے وقت بروقت مدد اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان مشقوں کی کڑی نگرانی کرے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ریسکیو اور شہری دفاع کے اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدامات بھارتی جانب سے حالیہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

مزیدخبریں