اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کا عملی قدم، پہلا خصوصی نمائندہ مقرر

11:41 AM, 8 May, 2025

نیویارک : اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی بار اس مسئلے پر توجہ دینے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔
یہ ذمہ داری میگوئل آنخیل موراتینوس کو سونپی گئی ہے، جو اقوام متحدہ میں تہذیبوں کے اتحاد کے انڈر سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ اسلاموفوبیا ایک سنجیدہ عالمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور ایسے وقت میں اقوام متحدہ کا یہ قدم امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت اشارہ ہے۔

مزیدخبریں