پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں اقدامات کا حکم

11:34 AM, 8 May, 2025

لاہور: سرحدی کشیدگی کے پیش نظر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس تمام آپریشنل، حکمتِ عملی اور لاجسٹک تیاری مکمل ہے، اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدوں، حساس مقامات اور پولیس چوکیوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور دہشت گردوں یا کسی بھی مشکوک سرگرمی پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس ملکی دفاع میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن صورت میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے تمام افسران کو فوری اقدامات اور "وار بک" کے مطابق کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزیدخبریں